میرے اچهے بهائیوں اور پیاری بہنوں
آج کسی کام سے صبح ہم باہر گئے تهےگاڑی میں میرا چار ماہ کا پوتا میرے گود میں بیٹها تها. میں اسے گاڑی کے باہر دیکهانے کی کوشش کر رہی تھی اور وہ گلاس تک ہی دیکه پارہا تها .بہت دیر تک طریقہ طریقہ سے بتلانے لگی مگر وہ ہے کہ آگےدیکه ہی نہ سکا پهر میں نے ڈور کے بہت قریب کرکے اپنی جدوجہد کو بریک لگا دی - کچه دیر تو وہ ڈور کو گهورتا رہا گهورتا رہا پهر اچانک بازو سے گاڑیاں گزارنے لگی تو اس کومتحرک گاڑیاں نظر آنے لگی اور وہ بڑی خوشی سے اب ہر جانے والی گاڑی کو دیکهتا اور مسکراتے جاتا میں بڑی اشتیاق سے یہ سب دیکه رہی تهی اور سوچ رہی تهی کہ کسی بهی علم کا عالم یا کسی ہنر کا ماہر یا سچا مرشد کی بهی نظر ایسے ہی وسع ہوتی ہے جب وہ ہم کو اپنے علم کو بتانے یا سمجهانے کی کوشش کرتا ہے مگر ہماری کوتاہی کی وجہہ سے ہم ان کی بات کو سمجه نہیں سکتے اکثر انکار کرجاتے ہیں اور کچه اپنی جستجو اور توجہ سے کوشش کرتے ہیں ان کی یہ کوشش رنگ لاتی ہے اوران کی کوشش اور توجہ کی وجہہ سے محدود نظر کو وسعت مل جاتی ہے .
آپ دیکهے گے کہ چاہئے وہ کوئی بهی علم ہو' توجہ سے ایک معمولی انسان کہاں سے کہاں تک پہچ جاتا ہے کوئی بزرگ اللہ کی راہ پر چلکر اپنی توجہ کو اللہ کی اطاعت میں مرکوز کرکے بہت روحانی ترقی کرلیتے ہیں تو کوئی شکر کو نمک میں تبدیل کرتے ہیں تو کوئی سمندر پرجانماز پچها کر نماز پڑهتے ہیں . آپ نے ان جادوگروں کو بهی دیکهے ہوگے کہ توجہ کی وجہہ سے ہی وہ کیا کیا کرتب کر جاتے ہیں .
تلاش معاش والوں میں بهی انہیں کو منتخب کیا جاتا ہے جن کے نمبرات اچهے ہوں جو مزید وقت و توجہ دے کر تجربہ حاصل کریگے .رشتوں میں بهی ہم ان کا خیال زیادہ رکهتے ہیں جو ہم کو زیادہ توجہ اور محبت دینگے .اسی طرح ہمیں آخرت کے لئے بهی توجہ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے اسی لئے دنیا کو دارالعمل کہتے ہیں ..تهوڑا وقت اور توجہ دیکر نماز پڑهیں اور آخرت کےبڑے عذاب سے بچ جائیں .اسی طرح دوسرے نیک کاموں کے لئے بهی توجہ اور کوشش سے دنیا کی حقیر چیزوں کے بدلہ اللہ پاک ہم کو عظیم نعمت عطا فرمائے گا -ان شاءا للہ
بس چاہے وہ دنیا کا کام ہو یا آخرت کا نیک ہو یا بد توجہ کا محتاج ہے اچهے کام پر توجہ دینگے تو اچها ہوگا خراب کام پر توجہ دینگے تو نقصان میں رہوگے . اللہ ہم کو سیدهی راہ پر چلائے .آمین ے .
2 comments:
بالکل ٹھیک کہا کہہ توجہ کسی کو بھی بدل کر رکھ دیتی ہے اور رشتوں میں بھی ہم انہی کا زیادہ خیال کرتے ہیں کو ہمیں توجہ دیتے ہیں ۔ لاجواب بات کی آپ نے
تہہ دل سے شکریہ
اللہ آپ کو شاد و آباد رکهے
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔