Sunday, October 21, 2012

حضرت علی کے اقوالِ زریں

 
 
السلام علیکم
 
 
آج میں آپ سے حضرت علیؓ کے زرین اقوال شیئر کرنا چاھتی ہوں امید کہ پسند فرمائیں گے۔
 
 
انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔

ادب بہترین کمال ہے،اور خیرات افضل ترین عبادت ہے ۔

جو چیز اپنے لئے پسند کرو وہ دوسروں کے لئے بھی پسند کرو ۔

بھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینہ سے بچو ۔

گناہ پرندامت گناہ کو مٹا دیتی ہے ۔  نیکی پر غرور نیکی کو تباہ کردیتا ہے ۔

سب سے بہترین لقمہ وہ ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے ۔

جو پاک دامن پر تہمت لگاتا ہے اُسے سلام مت کرو
۔
موت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر موت کی آرزو کبھی نہ کرو۔


اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب شام کو واپس گھر جاتےہیں تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا ہیں ۔
 

سب سے بڑا گناہ وہ ہے جو کرنے والے کی نظر میں چھوٹا۔
 
 
اس شخض کو کبھی موت نہیں آتی جو علم کو زندگی بخشتا ہے ۔
 
 
دو طرح سے چیزیں دیکھنے میں چھوٹی نظر آتی ہیں ایک دور سے دوسرا غرور سے۔
 
کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تم کو دینے والا اور اس کو دینے والا ایک ہی ہے اللہ ۔ وہ یہ اُسے عطا اور آپ سے لے بھی سکتا ہے ۔
 

دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو ، وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں ۔
 

پریشانی حالات سے نہیں خیالات سے پیدا ہوتی ہے ۔
 

بہترین آنکھ وہ ہے جو حقیقت کا سامنا کرے ۔
 
 
دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا اور آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا ہے ۔
 
 
نفرت دل کا پاگل پن ہے ۔

انسان زندگی سے مایوس  ہوتو کامیابی بھی ناکامی نظر آتی ہے ۔
 
 
اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کے اُس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو ۔
 
 
 
 

23 comments:

افتخار اجمل بھوپال said...

روشناس کرانے پر اللہ جزائے خیر دے
پڑھتے ہوئے میرا دل دھک دھک کر رہا تھا ۔ میں نے جناب علی رضی اللہ عنہ کے کچھ اقوال شائع کرنے کیلئے اکٹھے کئے ہیں مگر ابھی موقع دیکھ کر شائع کرنا ہیں ۔ اللہ نے بچا لیا ۔ ان میں سے آپ نے کوئی نہیں لکھا

کوثر بیگ said...

آمین۔۔

یہ تو بہت اچھی بات ہے ہمیں اور بھی انمول اقوال پڑھنے ملے گے ان شاءاللہ مگر آپ کس بات کانتظارفرمارہے ہیں بھائی ؟ مجھے حضرت علی ؓ سے ب ہے حد عقیدت ہے ۔

Anonymous said...

اللہ کاشیر علی

Unknown said...

ماشاء اللہ ، اللہ آپ کو اس کی جزا دے

کوثر بیگ said...

ہمت آفزائی کی اللہ آپ کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔بہت شکریہ بھائی کمنٹ کے لئے

Unknown said...

بہت اچھی پوسٹ کی آپ نے

Unknown said...

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اردو جہان ڈاٹ نیٹ said...

شکریہ بہت اچھی شئیرنگ ہے

Anonymous said...

جزاک اللہ الخیر۔۔۔
علی حق ہے ۔اور علی عشق ہے

Malik Naseer kamran said...

اقوال حضرت علی رضی اللہ تعالی زندگی کو سنوارنے کا انمول ذریعہ ہیں۔ یہ ایک اچھی کاوش ہے۔ اللہ تعالی آپ کو جزاے خیر عطا فرمائے۔ امین۔ ملک نصیر کامران سنگلہ ساہیوال۔

ریاض الدین said...

مجھے بھی

Rafiullah said...

ماشاءاللہ اللّٰہ جزاۓ خیر دے۔

Unknown said...

ماشأاﷲ بہت خوب

Unknown said...

اللہ تعالی ھمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

Unknown said...

جزاک اللہ

Unknown said...

ماشااللہ

Makhdoma Neegar Fatima said...

اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کے اُس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو ۔

sumaira said...

جزاک اللہ بہت اچھی کاوش ہے

Anonymous said...

اے اللہ میری وہ گناہ بھی معاف فرما جو میں نے باطن میں کئے ھیں... قول حضرت علی کرم اللہ وجہہ

Anonymous said...

اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کے اُس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو !

PR Ali Sabeel said...

بہترین اور انمول باتیں اس کوشش کو مزید ترقی دو

watanwadisoonculture said...

ماشاءاللہ

watanwadisoonculture said...

ماشاءاللہ

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔