Sunday, August 19, 2012

عید بہہہہت بہت مبارک ہو


السلام علیکم

میرے عزیز بھائیوں و پیاری بہنوں

میری طرف سےعید کی پر خلوص مبارک باد پیش ہے ۔

میں خود نہیں جانتی تھی کہ میں اپنی مصروفیت میں سے کسی نہ کسی طرح وقت نکل کر یہاں بلاگ پر آ سکوں گی مگر وہ سچ ہی کہتے ہیں جہاں چاہ ہوتی ہے وہاں رہ  ہوتی ہے میں یہ مبارک باد دینے سے پہلے سوچ رہی تھی کہ یہ رشتہ بھی کتنا عجب ہےجو انجانےان دیکھے اور شاید کئی حضرات کے تو نام بھی اصلی نہیں جانتی ہونگی مگر پھر بھی وہ  دل سے بہت قریب ہیں  جو میری دعاؤں میں شامل ہیں ۔ جنہیں نہ دیکھ کر بھی پہچانتی ہوں  نہ جان کر بھی  اپنا مانتی ہوں ۔جن کے بغیر عید ،عید نہیں لگتی  ۔۔۔ پھر جو اتنا عزیز ہو جس کی اتنی قدر کرتی ہوں تو بنا ان تک مبارک باد پہچائے میں کیسے رہ سکتی ہوں اور خود عید منا سکتی ہوں بھلا
میری اور میری فیملی کی جانب سے آپ سب کو دلی عید مبارک ہو ۔اللہ زندگی کا ہر دن آپ سب کا عید  کی طرح خوشگوار بنے رہے ہمیشہ ۔  سارے عالم کے مسلمانوں کو نیک ہدایت دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کی توفیق دے۔اللہ پاک کےرحم وکرم کی برسات سارا سال ہوتی رہے ۔ ہر مصیبت و الم سے بچاکرایمان،عزت،راحت اور شان و شوکت سے رکھے ۔






میرے بلاگ پر آنے کا بے حد شکریہ

16 comments:

ارتقاء حیات said...

د ل درد سے نڈھال ہے اور چاند رات ہے
آنکھوں میں چبھ گئیں تری یادوں کی کرچیاں
کاندھوں پہ غم کی شال ہے اور چاند رات ہے
دل توڑ کے خموش نظاروں کا کیا ملا؟
شبنم کا یہ سوال ہے اور چاند رات ہے
کیمپس کی نہر پر ہے ترا ہاتھ ہاتھ میں
موسم بھی لازوال ہے اور چاند رات ہے
ہر اک کلی نے اوڑھ لیا ماتمی لباس
ہر پھول پر ملال ہے اور چاند رات ہے
چھلکا سا پڑ رہا ہے وصی وحشتوں کا رنگ
ہر چیز پہ زوال ہے اور چاند رات ہے

کوثر بیگ said...

یری طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت عید مبارک ہو اور اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ ایسی ہزاروں عیدیں دیکھنا نصیب ہو ۔ امین وسلام
ارتقاءِ حيات





پیاری بہنا آپ کو بھی خاص مبارک باد کے ساتھ ڈھیر ساری دعائیں ۔یہااپ کے میسیجز پتہ نہیں کیو ں کر نمایا نہیں ہورہے تھے میں نے اس میسج کو کاپی کرکے یہاں تک کھیج لائی ہوں ڈلیٹ کیسے ہونے دینی میرے لئے یہ خلوص کا پیغام بہت انمول جو ہے ۔ ویسے مصروفیت کے باوجود یہاں پوسٹ کرنےکا اردا تھا مگر آپ کے توجہ دیلانے کی وجہہ سے میرا یہ پوسٹ کر سکنا ممکن ہوا نہیں تو سوچتی ہی رہ جاتی ۔شکریہ توجہ دیلانے کے لئے اللہ خوش رکھے

ارتقاءِ حيات said...

میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت عید مبارک ہو۔ اور اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ پر امن عیدیں دیکھنا نصیب ہو ۔ کاش میرے وطن میں عید امن سے ہو جائے ایسا بھی اک دن ہو کہ کوئی بری خبر نہ آئے آمین

http://www.youtube.com/watch?v=FY5svcrRSf0&feature=related

افتخار اجمل بھوپال said...

بی بی جی ۔ پہلے تو آپ کی دعاؤں پر آمین ثم آمین
ہماری طرف سے بھی آپ اور آپ خاندان والے حضرات و خواتیں اور بچیوں بچوں کو صدق دل سے نیک دعاؤں اور تمناؤں کے ساتھ عید مبارک
آپ اور آپ کے خاندان کی طرف سے عید مبارک قبول ہے البتہ فیملی کے متعلق سوچ کر فیصلہ کریں گے غیرملکی چیز ہے
یہ بی بی اُم تحریم کیا میرے آگے آگے چل رہی ہوتی ہیں جو یہاں پہلے پہنچ گئی ہیں ؟
کوئی بات غلط منہ سے نکل گئی ہو تو معذرت خواہ ہوں ۔ ہوا جو دو جماعت پاس ناتجربہ کار اور شہر کے آداب سے ناواقف

اسد حبیب said...

میری طرف سے بھی عید کی مبارک باد قبول فرمائیں۔

کوثر بیگ said...

اجمل بھائی عید کی قیولیت اور مبارک باد دینے کا بے حد شکریہ آپ نے کوئی بات غلط کی ہی نہیں اور میرے برا مانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ایسا کبھی نہ سمجھے نہ بولئے گا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔شاد و آباد رکھے۔
ام تحریم بہنا دوبرا کمنٹ کے لئے آپ کا بھی شکریہ اور ان اشعار کا تو بہت شکریہ ۔۔۔ یہ دنیا ہے حالات بنتے بگڑتے ہیں انہیں آپ دل پر مت لیا کیجئے اللہ نے ہمیں زندگی ایک بار دی ہے اسی ہنس بول کر جینے کی کوشش کی جیئے گا اللہ شاد و آباد رکھے۔

عمران اقبال said...

آپ کو بھی عید کی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔

کوثر بیگ said...

اسد بھائی اورعمران اقبال بھائی اللہ آپ لوگوں کو ہمیشہ صحت و عافیت کے ساتھ خوش رکھے مبارک باد اور کمنٹ کا دلی شکری ادا کرتی ہوں۔۔

Anonymous said...

آمین ثم آمین .... بہت شکریہ مبارکباد کیلئے ...آپکو بھی عید مبارک ....عید کی مصروفیات بھی کچھ کم نہیں ﮨﻮﺗﯽ اس لئے دیری سے آنا ہوا بلاگ پہ
سعید

کوثر بیگ said...

سعید بھائی دیر ہوئی تو کیا ہوا ،میرے بلاگ کے لئے آپ کا آنا اور ٹائم نکلنا ہی بہت ہے ۔ آپ کا بہت شکریہ نوازش مہربانی ہے

Shoiab Safdar Ghumman said...

جی خیر مبارک!!
آپ کو بھی عید مبارک ہو

شھباز علی منہاس. مسقط said...

عید مبارک. بلاگ دیکھ کے خوشی ھوئی

Agent99 said...

میری اور میری فیملی کی جانب سے آپ سب کو دلی عید مبارک ہو ۔اللہ زندگی کا ہر دن آپ سب کا عید کی طرح خوشگوار بنے رہے ہمیشہ ۔ سارے عالم کے مسلمانوں کو نیک ہدایت دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کی توفیق دے۔اللہ پاک کےرحم وکرم کی برسات سارا سال ہوتی رہے ۔ ہر مصیبت و الم سے بچاکرایمان،عزت،راحت اور شان و شوکت سے رکھے ۔آمین
اسلم گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی
دانش طیب

کوثر بیگ said...

بے حد ممنون و مشکور ہوں ۔ اللہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو دونوں جہانوں میں کامیابی عطا کرے

کوثر بیگ said...

دلی شکریہ

کوثر بیگ said...

شاد و آباد رہیں

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔