میں بچپن سے بہت باتونی واقع ہوئی ہوں ۔آج خود کا محاسبہ کیا اور تو اپنی اس عادت کا بارے میں اب جو سوچتی ہوں تو مجھے یاد نہیں آ تا کہ کب کس سے کیا کیا کہتی رہیہوں ۔ان وبائی حالات نے اپنا محاسبہ کرنے مجبور کیا ہے تو سب سے زیادہ میں اپنی زبان سے کی گئی بکواس سےپریشان ہوگئی ہوں۔ یااللہ اب کیا کروں؟ کیسے اپنے الفاظ واپس لوں؟ ہر غلطیوں کوتاہیوں کو تو پروردگار معاف فرمادےگا مگر اس کے بندوں سے سامنے کی گئی ناراضگی کیسے معاف ہوگی اور پیٹ پیچھے کہی گئی باتیں کیسے بخشیجائنگی۔ اوخدا اب کیا ہوگا ۔ کس کس سے معافیاں مانگتی پھروں گی ان میں سے کئی تو مر مرا گئے اور کتنوں سےمیرا رابطے ٹوٹ چکا ۔اتہ پتہ تک بھی نہیں رہا۔ بہتوں کو میں بھول بھال گئی ہونگی۔پھر یہ لاؤک ڈاؤن کی وجہ سے یادہیں سو بھی بیگانے ہوئے ہیں ۔اب تو میں نے خود کوگھر تک ہی محدود کیا ہوا ہے اگر اب مرگئی تو کیا ہوگا ۔اگر بچ بھیگئی تو پہلے تو معافی مانگنا آ سان نہیں اگر دماغ پر زور ڈال کر جو بھی یاد رہے ان سے آ خرت کا خیال کرکے معذرتکرلونگی تب وہ کیا معاف کردینگے ناراض نہیں ہونگے؟ہاں یہ ناممکن لگتا ہے ۔یہ سوچکر مجھے رونا آ رہا ہے اب تو بسایک اللہ کا در ہی کھولا ہے اسی کو پکڑنا ہوگا ۔
اے اللہ تو مجھے معاف فرمادے ۔ اپنے بندوں کے دل میں ڈالدے مجھے معاف کرنے کےلئے ،تو جو چاہے کرسکتا ہے تومعاف بھی کرسکتا ہے اور معافی دلا بھی سکتا۔ اب میں کبھی بھی تیرے بندوں کا دل نہیں دکھاؤں گی اور نہ پیچھےکسی کے بارے میں بولا کرونگی ۔ مجھے تو ہی اپنے اس ارادے میں استقامت عطا کر ۔تاکہ میں اس زبان کے فتنے سےمحفوظ رہکر اپنی دنیا اور آخرت بہتر کرسکوں۔۔
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔