السلام
علیکم
میرے
عزیز بھائیوں اور پیاری بہنوں
کوئی
زندگی کو " آگ کا دریا ہےاور ڈوب کہ جانا ہے" کہتے ہیں تو کوئی "زندگی ایک سفر ہے سہانا"
سمجھتے ہیں اور کسی کا خیال ہے کہ "زندگی ہر قدم ایک نئی جنگ ہے" اور کسی کو لگتا ہے کہ"
زندگی نام ہے مرمر کے جیئے جانے کا" اور
بعض بعض اسے آزمائشی دور سےتعبیر کرتے ہیں ۔ کوئی "زندگی کے رنگ کئی رے"،
گاتے نظر آئےگے۔ تو کوئی یہ شعر پڑھتے ہونگے"زندگی نام ہے ایک جہد مسسل کا"
تو کوئی یہ شعر پڑھتے اظہار خیال کرینگے "عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم
بھی"
کسی کے
مدنظر زندگی مال و دولت حاصل کرنا ہے تو کوئی زندگی کا مقصد شہرت نام کو مانتا ہے۔
کوئی محبت کرنے کروانے کو زندگی کا حاصل مانتے ہیں ۔
بحرحال
جس کو جس چیز کی اہمیت زیادہ لگے اور اپنی اپنی زندگی سے جو نتائج اخذ کرتے ہیں
اسی کی روشنی میں اظہار رائے کر دیتے ہیں اگر
آپ غور کریں تو آپ کو ہر خیال سچ لگے۔ انسان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاو آتے ہیں
تو کبھی کبھی زندگی آگ کے دریا سے
کم نہیں لگتی اور جب ہم اچھے حالات سے گزرہے ہوتے ہیں تو ایک سہانا سفر ہی لگنےلگتی
ہے ۔ کوئی زندگی کی دشوار رہ میں ہمت والا ہو تو زندگی کو جنگ ہی کہے گا اور کوئی
لڑتے لڑتے تھک ہار جائے تو مرمر کے جینے کی فریاد کرینگے اور کبھی جہد مسلسل کا
دور طویل ہوجائے تو آزمائش کا خیال آتا ہے اگر کوئی دیدہٗ دری سے زندگی کو دیکھے
گا تو اسے زندگی کے کئی رنگ نظر آئنگے۔ اور یہ بات بھی سچ ہے کہ جیسے عمل کروگے
اس کا صلہ ویسا ہی ملے گا ۔
اس لئے ہمیں اچھے اعمال کے لئے کوشش کرنی چاہئے
اور ساتھ ساتھ دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللھم جنبنی منکراتِ الاخلاق( اے اللہ مجھے بری
عادت سے بچا) نہ صرف ظاہری آداب کا خیال
رکھے بلکہ باطن کو بھی آراستہ کریں ۔ دیکھا
جائے تو ظاہری اعمال دلوں اور خیالات کا عکس ہوتے ہیں۔ آپ کا دل نیکی کی طرف راغب ہوگا تو چہرہ پر اس
کی چمک دمک عیاں ہوگئی اس لئے ہمیں اپنے باطن کوپہلے درست کرنا چاہئےپھر ہمارا
ظاہر خودبخود بہتر ہوجائیگا ۔
اب سوال یہ ہوتا ہے کہ ہم
کہاں سے اور کیسے سیکھے اچھے اعمال تو
ہمارے پیارے رہبر و رہنما حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم کے اخلاق و
آداب کے بارے میں جاننے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ آپ کی ہر عادات
طیبہ و اخلاق حمیدہ ہمارے لئے ایک نمونہ
ہے اس منارہٗ نور کو قابل تقلید بنا کر خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرلیں۔ اسی سے
ہماری دنیا و آخرت کی زندگی کامیاب ہوگی ۔اور ہم اپنے لئے اور دوسروں کے لئے باعث نجات بنے گے۔
بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم گم کردہ
راہ کے راہ نما ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اتباع رسول اللہ صلی علیہ و
سلم کی توفیق دے آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے زندگی سنوارنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔
تو فیق اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔
بلاگ پر تشریف لانے کا دلی شکریہ
۔۔
6 comments:
ماشااللہ بہت اہم اور اچھی تحریر
اللہ تعالیٰ ہم سب کع سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ آمین
خوش آمدید
آمین
بے حد شکریہ پسندیدگی کےلئے.اللہ خوش رکهے آپکو
اللہ اپ سب کو رسول پاک ککی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا کریں
خوش آمدید
اچها عمل ہر ملک ہر مذہب ہر رنگ و روپ سب کے لئے مفید ہوتا ہے ہم سب انسان ہے اور ا سانیت سب کے لئے لازم و ملزوم ہے
اللہ تعالیٰ ہمیں اتباع رسول اللہ صلی علیہ و سلم کی توفیق دے آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے زندگی سنوارنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔ تو فیق اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔
آمین
بیشک
مسیج کا شکریہ بهائی
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔