السلام
علیکم
آج
مطالعہ کے دوران یہ نظم مجھے اچھی لگی تو سوچا کے آپ سب سے بھی شیئر کر لوں شاید
آپ کو بھی اچھی لگے سادے سے انداز میں لکھی گئی یہ
نظم
سب سے مشکل
کام
خوف
خود شناسی سے
اپنے
آپ کو ہر شخص
اس طرح
بچاتا ہے
جس طرح
کوئی روگی
اپنے
جسم کے ناسور
شرم سے
چھپاتا ہے
میرا
سب سے مشکل کام
اپنی
ذات کی تہہ تک
اک
شگاف کرنا ہے
اور جو
ملے اس کا
اعتراف
کرنا ہے
مصطفٰی شہاب
بہت شکریہ یہاں تشریف لانے کے لئے
6 comments:
بات تو اچھی ہے مگر ہے مشکل :)
تہہ دل سے شکریہ پسند کرنے کے لئے۔
ہاہاہاہا ،مگر ایک بار محاسبہ کی کوشش تو کریے بھائی شاید اچھا لگنے لگے ۔۔
بہت عمدہ بات نہایت سادگی سے کہی گئی ہے۔ اپنا محاسبہ کرنا واقعی مشکل کام ہے۔ آپکی انا یہ کام کرنے ہی نہیں دیتی۔
دہرانے کا شکریہ ۔ 6 دہائیاں لد گئیں ہیں مجھے یہ کام کرتے مگر کام ہے کہ ختم ہونے کو نہیں آتا ۔ شاید اسی لئے اسے مُشکل کہتے ہیں
ڈاکٹر جواد بھائی بہت ممنون ہوں پسند فرمانے کے لئے ۔ میں بھی کلام کی سادگی اور اس مسیج سے متاثر ہوکر شیئر کیا ہے بلاگ پر تشریف لانے کا بے حد شکریہ بھائی اللہ خوش رکھے سدا۔۔
اجمل بھائی آپ کے شکریہ کا بے حد شکریہ آپ جب سے میں نے بلاگ شروع کیا ہے آپ برابر میری حوصلہ آفزائی کرتے آئے ہیں جزاک اللہ خیر۔
چھ دہائیاں ،آں ہاں آج تک میں آپ کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے رہی مگر نہیں جناب آپ تو میرے بڑے ۔بھائی ہیں اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے۔
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔