Monday, June 04, 2012

نادر نمونہ


آج میں آپ سب کے ساتھ میری بیش بہا پونجی میں سےایک میرے بابا کے ہاتھ سے لکھا نمونہ لائی ہوں ۔ یہ بلاک میں لکھا ہے مگر ٹھیک سے نظر نہیں آرہا تھا تو میں نے گرین کردیا۔ جیسے کے آپ لوگ جانتے ہیں میں پردیسن ہوں تو زیادہ زادِراہ نہیں لاسکتی تھی تو قسمت سے میرے پاس لے دیے کر یہ ایک ہی رہ گیا ہے ۔




میرے بابا بہت ہی اچھے خوش نویس تھے۔آیتِ قرآنی اسماِ باری تعالٰی اسماِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اصحابِ رسول اور اہلِ بیت کے نام لاتعداد تحریر کئے۔ جمع کرکے کبھی نہیں رکھے جو بھی پسندیدگی کااظہار کرتے ان کومرحمت کردیتے۔ایک بار گھر آیے مہمان پرایسے ہی مہربانی کی میں نے ان کےجانے کے بعدبابا سے کہاوہ اتنا اچھا تھا آپ مجھے دیتے میں محفوظ رکتی میری طرف کچھ دیر غور سے دیکھے میرے چہرے پر ناراضگی دیکھکر فرمائے " جس کی قسمت کا تھا وہ تو لے جا چکے" جب بابا کی نظر مجھ پر رکی تب مجھے ایمان کا پہلا رکن یاد آیا جس میں اللہ پراسکے رسولوں،آسمانی کتابوں،قیامت اورتقدیر پرایمان لانالازم ہےاور میرے دل نے بے اختیارکہا الخیروالشر بمشیئتہ اللہ(ہر بھلائی اور برائی یعنی تکلیف اللہ کی مشیّت کے مطابق ہے)۔




سب کچھ ہمارے دل کو ملا کیا نہیں ملا
تیری نگاہِ لطف جومسلوک ہوگئی




بابا کے پاس ایک قلم دان تھا جس میں خود کے ہاتھ سے بروا کے قلم مختلف سائز کے تراش خراش کر رکھتے اس میں دوات کی پوتل ،ایک رول کا ڈنڈا جس سے لکیر مارتے اور ہلکے گہرے پنسل ہوتے ان میں سے ترکہ میں خالی قلمدان میرے حصہ میں آیا الحمدللہ ۔ میرے پھوپی زاد بھائی جو اپنے نانا کےسوانح نگار ہیں وہ میرے بابا کے بارے میں اپنا ایک خواب عبداللہ میں بیان کئے ہیں آپکو ان ہی کے الفاظ میں سناتی ہوں
ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے ساتھ اپنے حجرہ مبارک میں لے گئےہیں ۔ جس میں سفید فرش بچھا ہوا ہے درمیان میں نیچے بیٹھ کر کام کرنے کی میز ہے۔کمرہ کی دیواروں میں قدیم وضع کے محراب بنے ہوئے ہیں۔اورکچھ ظغرےبھی لکڑی کی کھونٹیوں پر آویزاں ہیں ۔ اوپری جانب کے لمبے محراب میں سےکاغذوں کا ایک بنڈل حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے نکالا اور مجھے دیتے ہوئے فرمایا تم اپنا کام کرو اور میز کے پاس تشریف فرما ہوگئے میز کے سیدھے جانب کی طرف میں بھی بیٹھ گیا اور بنڈل کھولنے لگا ۔ اتنے میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے طغروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مجھ سے فرمایا "یہ محمد پاشا کی محنت کا نتیجہ ہے ۔محمد پاشا کا شکریہ"۔




ہم جب کوئی بھی نیک عمل کرتے ہیں اس کا ثواب اللہ تعالی ضرور ہم کو دےگا اللہ کی رضا سے بڑھکر کوئی چیربھی نہیں۔آپ سوچتے ہونگے کوثر بتاتی تو ایک چیز ہے اور سناتی دس۔تو بہت بہت
شکریہ میری یادیں شیئر کریےاتنا وقت دیے بڑی مہربانی آپکی ۔ ان شاءاللہ پھر ملےگئے


2 comments:

Unknown said...

سبحان اللہ کیا خواب تھا

کوثر بیگ said...

بہت شکریہ بھائی تشریف آواری اور پسندیدگی کے لئے ۔اللہ ہمارے دل میں بھی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم کی شدید محبت ڈالدے۔

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔