معزز بھائیوں اور پیاری بہنوں :
امید کہ آپ لوگ میری اس تحریرسے متفق اور مستفید ہوگے۔
ہمیشہ
مسکرائے
انسان کا موڈ خراب اور خوشگوار ہونا ایک فطری امر ہے۔ خود کو اور دوسروں کو پرسکون اور نارمل رکھنے کے لئے مسکراہٹ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اور دیکھیں کہ آپ کا اور دوسروں کا مزاج کس طرح بہتر ہوتا ہے۔
گھر ہو یا دفتر،کالج ہو یا سڑک، میلہ ہو یا کوئی تقریب ہر جگہ آپ اپنی مسکراہٹ سے ایک خوش کن یاد گار لمحہ بنا سکیں گے۔
شوہر ہو یا بیوی، دوست ہو یا بھائی، اپنے ہو یا اجنبی، بچے ہو یا بڑے اگر ہم مسکرا کر ایک نظر دیکھیں تو وہ ایک نظر کا اثر بہت دیرپا رہے گا۔
اگر کوئی آپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے یا تحفہ دے تو اسے جواب میں مسکراہٹ کے ساتھ شکریہ کہیں تو سامنے والے کو دلی مسرت ہو گی۔
آپ اپنے دشمن سے بھی مسکرا کر بات کریں تو وہ آپ کے لئے مثبت سوچنے لگیں گے۔
اگر آپ خوشگوار زندگی کے متمنی ہیں تو ہمیں چاہیئے کہ خوشگوار زندگی کے لئے آپس میں خوشگوار تعلقات رکھیں تو یہ جب ہی ممکن ہے جب ہم ہنستے بولتے اور ہلکے پھلکے انداز میں مسکرا کر آپس میں گفتگو کرتے ہوئے زندگی گزاریں۔
ہمارے دین کے رہبر محمد صلی اللہ علیہ و سلم بھی ہمیں سمجھاتے ہیں کہ اپنے بھائی کے لئے مسکرانا بھی صدقہ ہے۔
مسکرانے کے بہت فائدہ ہیں آپ مسکرائیے خود آپ کو پتہ چل جائے گا۔
اسی لئے پہلے زمانے میں تفریح کے لئے اور موڈ کو ٹھیک رکھنے ہر فلم میں کامیڈین ایکٹر ہوا کرتا تھا اور سرکس میں بھی پہلے جوکر کو بہت اہمیت ہوا کرتی تھی۔
ہنسنے مسکرانے سے ہماری شخصیت اور خوشگوار رویوں کا دوسروں پر خوشگوار اثر پڑتا ہے آپ کے لئے ان کے دل میں مثبت خیال پیدا ہونے کے زیادہ امکان ہونگے۔
دوسروں کی چھوڑیئے ہمیں خود اپنی صحت ہی کی خاطر رویوں میں تبدیلی لانی چایئے مسکرانا ایک بہترین دوا ہے۔ اس پر جتنا عمل کر سکتے ہیں کریں ایسے باتیں سوچیں جو آپ کے بگڑے موڈ کو ٹھیک کر دیں۔
جرمن ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ مسکرانا یا ہنسنا جسم اور روح دونوں کے لئے نہایت ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کی جسمانی اور ذہنی کیفیت کا اندازہ اس کے چہرے پر پائے جانے والے تاثر سے ہوتا ہے۔ اس لئے جرمن کے Deister weser clinicماہر نفسیات اور ڈاریکٹر ڈیٹر بوٹس ایک نہایت آسان تجربہ کا مشورہ دیتے ہیں۔ آپ آئینے کے سامنے کھڑ ے ہوں اور بھرپور طریقے سے مسکرائیں بلکہ منہ کھول کر بنسیں یہاں تک کہ دانت نظر آئیں۔ چند لمحوں کے اندر آپ محسوس کریں گے کہ آپ کا موڈ اچھا ہوگیا ہے آپ کی طبیعت پر خوشگوار اثر ات مرتب ہوئے ہیں۔
جب آپ دوسروں اور اپنی خوشی کے لئے مسکراہٹ کو اپنی پہچان بنا لیں تو سب آپ کی مسکراہٹ کو اپنی جان سمجھنے لگے گے انہیں آپ کی مسکراہٹ ہی زندگی کا سرمایہ لگے گی۔ اور وہ آپ کی شان میں قصیدے پڑھتے نہیں تھکیں گے۔
آپ سب کےمیرے بلاگ پر تشریف لانے کا دلی شکریہ
