السلام
علیکم
بہت پرانی تحریر جو پوسٹ کرنے سے رہ گئی تھی آج نظر آئی تو شائع کررہی ہوں ۔ ہوسکتا ہے آپ کو اچھی لگے یا پھر کوئی اور بھی آپ میں سے اس تجربہ سے گزرچکے ہوں ۔
مجھے ایک شادی کی تقریب میں جانے کا موقع ملا وہاں بِیٹھے بیٹھے کچھ اپنے تاثرات
قلم بند کئے تھے وہ حاضر ہیں ۔
آج پهر
شادی کی دعوت ہے بخار کے باوجود دوا کهاکر ہاته منہ دهو کر خود کو تازہ دم کرکے آئی
ہوں دوستی کے لئے اتنا تو کرنا ہی چاہئے نا
مگر
یہاں آنے کے بعد دلہا دلہن اور ان کے قریبی لوگ سب ہی ندارد ہیں بہت انتظار کے بعد
ساڑهے نو بجے دلہے راجا آئے ہیں دلہن تو ابهی تک غائب ہے . ان کو خود پر کنٹرول
نہیں وقت کی پابندی نہیں کرسکتے تو آٹه بجے کا وقت رقعہ پر لکهنے کی کیا ضرورت ہے
۔
اب کی
بار انڈیا آنے پرکئی شادیوں میں شرکت کا موقعہ ملا میں تو پہلی بار کےتلخ تجربہ کے بعد جلدی
جانے کی مخالفت کرتی مگر میاں نہ کبهی مانے ہیں نہ مانےگے ہر بار یہ ہی کہتے ہیں کہ
"کیا معلوم یہ لوگ وقت کے پابند ہو" کوئی پابند تو نہ نکلے مگر مجهے تو صاحب کی بات
کے پابند ہونا ہی پڑتا ہے .
دلہن
بیوٹی پارلرمیں بیٹهی دلہے میاں کے لئے سولہ سنگھار کرواتی ہے مہمان اپنے ٹی وی
پروگرام دیکهکر آتے ہیں .اب تو قاضی حضرات پہلے کے جیسا شہر کے اندیشہ میں دبلی بهی
نہیں ہوتے بلکہ دلہا دلہن کی تیاری کے بعد ایک فون کرنے پرکچه دیر میں آجاتے ہیں
.سیل فون کا دور ہے ادهر دلہن بیوٹی پارلر میں تیار ہوئی دلہے میاں کو اطلاع ملی
اور ایک کال قاضی صاحب کو لگادیا جاتا ہے اور وہ کثیر رقم کی امید پر بھاگے آجاتے
ہیں .
اب تو
ساڑهے دس بجنے والے ہیں.دلہن کا سجا ہوا اسٹیج بے فکر ماوں کےبچے دلہن کے استمعال
سے پہلے پهول نوچ کراور تکیوں سے گهر گهر کهیل رہے ہیں.میں آئی وقت کچه لوگ تهے
لیکن اب تو ہال بهی مہمانوں سے کچها کهچ فل ہوگیا ہے . چلیے اب بہت آپ سب سے کہہ کر
جی ہلکا کرلیا ہے .میرے اطراف سجی سجائی دلہنیں، میرا مطلب ہے خواتین جلوہ افروز ہونے لگی ہیں ان پر بهی
اپنی کچھ نظرکرم ڈالو آخر یہ ہمارے ہی لئے تو سنگار کرکے آئی ہیں نہیں توپھر ان کے
ساته زیادتی ہوگی۔
اس شادی کے ہنگاموں میں رتی وقت کے لئے بھی میرے دماغ سے یہ کوفت
دور نہ ہوسکی اور خود سے سوال کرتی رہی کہ ہم مسلم ایسے کیوں ہیں جبکہ نماز، روزے، حج جیسی عبادتوں کے لئے بهی اوقات کی
پابندی ضروری ہوتی ہے .پھر یہ کہکر دل کو تسلی دی کہ ہم تو دل کی ماننے والے لوگ ہیں اور دل تو دیوانہ ہوتا ہے۔
شکریہ بلاگ پر تشریف لانے کے لئے۔
۔