السلام علیکم
میرے عزیز بھائیوں و پیاری بہنوں
میری طرف سےعید کی پر خلوص مبارک باد پیش ہے ۔
میں خود نہیں جانتی تھی کہ میں اپنی مصروفیت میں سے کسی نہ کسی طرح وقت نکل کر یہاں بلاگ پر آ سکوں گی مگر وہ سچ ہی کہتے ہیں جہاں چاہ ہوتی ہے وہاں رہ ہوتی ہے میں یہ مبارک باد دینے سے پہلے سوچ رہی تھی کہ یہ رشتہ بھی کتنا عجب ہےجو انجانےان دیکھے اور شاید کئی حضرات کے تو نام بھی اصلی نہیں جانتی ہونگی مگر پھر بھی وہ دل سے بہت قریب ہیں جو میری دعاؤں میں شامل ہیں ۔ جنہیں نہ دیکھ کر بھی پہچانتی ہوں نہ جان کر بھی اپنا مانتی ہوں ۔جن کے بغیر عید ،عید نہیں لگتی ۔۔۔ پھر جو اتنا عزیز ہو جس کی اتنی قدر کرتی ہوں تو بنا ان تک مبارک باد پہچائے میں کیسے رہ سکتی ہوں اور خود عید منا سکتی ہوں بھلا
میری اور میری فیملی کی جانب سے آپ سب کو دلی عید مبارک ہو ۔اللہ زندگی کا ہر دن آپ سب کا عید کی طرح خوشگوار بنے رہے ہمیشہ ۔ سارے عالم کے مسلمانوں کو نیک ہدایت دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کی توفیق دے۔اللہ پاک کےرحم وکرم کی برسات سارا سال ہوتی رہے ۔ ہر مصیبت و الم سے بچاکرایمان،عزت،راحت اور شان و شوکت سے رکھے ۔
میرے بلاگ پر آنے کا بے حد شکریہ