Wednesday, June 24, 2015

محبت اور نظر

محبت اور نظر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


کل رات  افطار کے بعد مجھے بہو کے ساتھ ہاسپٹل جانے کا اتفاق ہوا  وہاں پر ویسے تو بہت سارے جوڑے ڈاکٹر کے منتظر  نظر آرہے تھے مگر ان میں ایک  بہت ہی نمایا سا جوڑا تھا ۔یا مجھے لگ رہا تھا  ۔ جو نو بیاہتا  معلوم ہوتا تھا  جب وہ لوگ نام لکھانے لائن میں کھڑے تھے ۔ میں دور بیٹھی انہیں پہلی بار دیکھی تھی تب میاں اپنی بیوی کے بہت ہی قریب کھڑا جھک کر سر سے سر لگا کر سرگوشی کرتا تو کبھی جھک کر کانا پھوسی کرتا رہا اور جب کرسیوں پر ہم آکر بیٹھے تووہ سامنے کی کرسیوں پر بیٹھے شوہرنامدار بیوی کی کرسی کے پیچھے ہاتھ رکھےنہ جانے کس بات پر  ہنس رہے تھے اور بیوی خاموش سیل کو دیکھے جارہی تھی۔ پھر میاں نے کمر کی قریب ہاتھ سرکاتے  بیگم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مسکراتے کچھ کہا ہمارے درمیان کچھ فاصلہ  تھا اور آواز دھیمی تھی سنے تو کچھ نہیں آیا مگر میں انہیں دیکھ کر محظوظ ہوتی رہی اور سوچتی رہی کہ اس طرح جائز محبت کو دیکھنے سے بھی دل میں خوشی و پاکیزگی کا احساس رہتا ہے اس کی جگہ اگر کوئی نامحرم ہونے کا شبہ بھی ہو ،تو دیکھ کر کوفت سی ہونے لگتے  ہے یہ لڑکی شاید پپلیک کی جگہ ہونے سےمیاں سے انجان ہے یا ان کے درمیان کہا سنا تو نہیں ہوگیا ؟یاپھر یہ لڑکی اس لڑکے کو پسند نہیں کرتی ؟ نہیں نہیں یہ تو اس لڑکی سے بھی زیادہ خوبرو گورا سجیلا نوجوان ہے پھر پھر  ۔۔۔۔۔۔  ان سوچوں میں گم تھی کہ مجھے یوں دیکھتا اور سوچتا دیکھ کر میری بہو نے خود  ہی بتایا کہ امی جب یہ لڑکی میرے ساتھ لائن میں کھڑی تھی نا تب فون پر بتا رہی تھی کہ مما میرے پاس کوئی 
     خوشخبری نہیں ،ہم ڈاکٹر سے مل کر آنے تک دیر ہوجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے آگے میں کچھ نہ سنی پھر خیالوں کی دنیا میں لوٹ آئی ۔

میں سوچنے لگی محبت تیرا ہر رنگ خوبصورت ہے تو دکھ میں بھی اچھی 
 لگتی ہے اور سکھ میں بھی، تیری بے رخی بھی پرکشش ہے اور اظہار بھی 
اچھا لگتا ہے ۔ دیکھنے میں اور کرنے اور پانے میں بھی تیرا جواب نہیں ۔

زند ہ باد، زندہ باد اے محبت تو زندہ باد



6 comments:

Student said...

محبت پاکیزہ ہو تو ہر دکھ درد پر بھاری اور اگر محض دکھ
لاوا ہو تو دنیا کا ہر غم کھیجنا چلا آتا ہے

کائنات بشیر said...

بہت اچھا لکھا ہے کوثر جی اور اچھی طرح محسوس کیا ہے آپ نے ۔۔۔

Anonymous said...

Wah

Mashallah

kya lateef pyray men aap ne 'nazron se' Gumnam jode ki Qushnuma cd banai hy. Ap k sath mai bhi lutf andoz hui.

Fatima Ashraf

کوثر بیگ said...

آپ نے بہت صیحیح بات کہی ہے .اللہ خوش رکھے.فواد علی صاحب کمنٹ کا شکریہ

کوثر بیگ said...

آپ کی ذرہ نوازی ہے فاطمہ اشرف جی ۔ شاد رہیں

کوثر بیگ said...

کائنات بہنا جی آپ ہمیشہ میری حوصلہ آفزائی کرتی ہیں ۔ شکریہ

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔