Saturday, August 10, 2013

عید بہت بہت مبارک ہو

السلام علیکم
میرے عزیز بھائیوں و پیاری بہنوں
میری طرف سےعید کی پر خلوص مبارک باد پیش ہے ۔
میں خود نہیں جانتی تھی کہ میں اپنی مصروفیت میں سے کسی نہ کسی طرح وقت نکل کر یہاں بلاگ پر آ سکوں گی مگر وہ سچ ہی کہتے ہیں جہاں چاہ ہوتی ہے وہاں رہ ہوتی ہے میں یہ مبارک باد دینے سے پہلے سوچ رہی تھی کہ یہ رشتہ بھی کتنا عجب ہےجو انجانےان دیکھے اور شاید کئی حضرات کے تو نام بھی اصلی نہیں جانتی ہونگی مگر پھر بھی وہ دل سے بہت قریب ہیں جو میری دعاؤں میں شامل ہیں ۔ جنہیں نہ دیکھ کر بھی پہچانتی ہوں نہ جان کر بھی اپنا مانتی ہوں ۔جن کے بغیر عید ،عید نہیں لگتی ۔۔۔ پھر جو اتنا عزیز ہو جس کی اتنی قدر کرتی ہوں تو بنا ان تک مبارک باد پہچائے میں کیسے رہ سکتی ہوں اور خود عید منا سکتی ہوں بھلا
میری اور میری فیملی کی جانب سے آپ سب کو دلی عید مبارک ہو ۔اللہ زندگی کا ہر دن آپ سب کا عید کی طرح خوشگوار بنے رہے۔ سارے عالم کے مسلمانوں کو نیک ہدایت دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کی توفیق دے۔اللہ پاک کےرحم وکرم کی برسات رہے ۔ ہر مصیبت و الم سے بچاکرایمان،عزت،راحت اور شان و شوکت سے رکھے ۔
میرے بلاگ پر آنے کا بے حد شکریہ آپ سب یہ پڑھ لیے بھی تو سمجھوں گی کہ میری مبارک باد پہچ گئی ۔ سوری نام بہ نام مبارک باد نہ دے سکی بس تھوڑی دیر کے لئے آئی تھی اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔۔۔۔۔۔

6 comments:

کائناتِ تخیل said...

آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک ہو ۔ درست کہا آپ نے ۔ یہ دل کا رشتہ وہ زبان ہے جس سے ہمارے قریب رہنے والے ناواقف ہیں اور دور رہنے والے اس کا لمس تک پہچانتے ہیں اور باظاہر جیت اسی کی ہے جو سامنے ہو۔ اللہ آپ کو اپنے اہل وعیال کے ساتھ خوش رکھے اور سب رشتوں کو باعث ِسکون و رحمت بنائے رکھے ۔ اصل اہمیت ابدی اطمینان کی ہے۔

وحید سلطان said...

وعلیکم السلام۔
عید مبارک آپ کو بھی۔

کوثر بیگ said...

نورین بہن اللہ آپ کو اچها رکهے کتنی جلدی
آپ بات کی تہہ تک پہچ جاتی ہو

کوثر بیگ said...

وحید بهائی آپ پہلی بار میرے بلاگ پر تشریف لائے ہیں جس کا بے حد شکریہ .اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکهے.

تحریم طارق said...

عید مبارک

کوثر بیگ said...

بہت شکریہ تحریم.اللہ آپ کو سدا خوش و خرم رکهے .

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔