Wednesday, July 10, 2013

روزہ خواہشات نفسانی کو روکنے کا موثر ذریعہ

 
 
السلام علیکم
 
 اسلام کے دیگر بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن روزہ ہے۔
رسول اللہؐ نے روزہ کو ڈھال قرار دیا ہے۔ گویا ایک بندہ مومن روزہ کے ذریعہ خود کو وساوس شیطانی سے محفوظ رکھتا ہے۔ جیسا کہ ایک مجاہد میدان کارزار میں مدمخالف کے حملوں سے ڈھال کے ذریعہ اپنی جان کی حفاظت کرتا ہے اسی طرح روزہ خواہشات نفسیانی کو توڑنے اور کچلنے کا موثر ذریعہ ہے۔ روزہ جس طرح انسان کو گناہوں سے بچاتا ہے بعینہ جسمانی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے اور روزہ فاسد مادہ کو ختم کرتا ہے۔
 
رسول اللہؐ نے فرمایا کہ روزہ رکھا کرو‘ تندرست رہو گے۔ دیگر عبادتوں کا ثواب دس سے لے کر 700 گنا تک بڑھ جاتا ہے لیکن روزہ ایسا عمل ہے جس کے متعلق اللہ رب العزت نے فرمایا کہ یہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ ہوں۔
 
روزوں کی وجہ سے انسان کے اندر فرشتوں سے مشابہت پیدا ہوتی ہے جس کی بناپر ہر مخلوق کے دل میں روزہ دار کے لئے محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مچھلیاں پانی میں‘ چیونٹیاں اپنے بلوں میں‘ روزہ دار کے لئے دعا کرتے ہیں۔ روزہ سے صبر و تحمل کا عظیم درس ملتا ہے۔ خصوصاً داعیان اسلام کے لئے یہ پیغام پنہا ہے کہ دیگر موقعوں پر جہاں اس کے ساتھ نادر سلوک کیا جائے‘ دین کی راہ میں مشقت و آزمائش سے گذرنا پڑے ہم مسلمانوں کو چاہئے کہ  بڑے ہی حوصلہ‘ عزم و استقلال کے ساتھ صبر و استقامت کے دامن کو تھام کر عفو و در گذر اور اخلاق حسنہ کا بھر پور مظاہرہ کرنا چاہئے۔ 
 
 
 
اعتماد اخبار
 
 
 

2 comments:

shahidaakram said...

رمضان مُبارک ہو کوثر اللہ تعاليٰ يہ رمضان ہم سب کے لۓ رحمتوں اور برکتوں کا باعث بنے ہماری کوتاہيوں اور غلطيوں کو مُعافی عطا ہو ہماری عبادتوں کو قبُوليّت کا شرف حاصِل ہو ہماری دُعائيں مقبُول ہوں آمين اپنی دُعاؤں ميں ہميں بھی ياد رکھيں

کوثر بیگ said...

آمین ، ثم آمین

جزاک اللہ خیر اتنی اچی دعاوں کے لئے میری طرف سے بھی تہہ دل سے رمضان کی مبارک باد پیش ہے آپ کی خدمت میں

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔