Monday, July 08, 2013

ماہِ رمضان مبارک

 
 
 
السلام علیکم
میرے معزیز بھائیوں اور پیاری بہنوں


۔آپ سب کو رمضان المبارک بہت بہت مبارک ہو ۔


 
ہم پر بہت ہی بابرکت رمضان کا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے جس کا ہر مسلمان کو انتظار رہتا ہے ۔جس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں سرکش شیاطین قید ہوتے ہیں رحمت الٰہی کی برسات ہوتی ہے اور مقفرت کے پروانے تقسیم ہوتے ہیں۔

ہم مسلمانوں کے لئے بڑی خوش بختی کی بات ہے کہ ماہ رمضان پھر ایک بارہمیں میسر آرہا ہےالحمد للہ۔ خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جنہیں اللہ نے زندگی دی اور وہ اس ماہ کے فیوض و برکات سے استفادہ حاصل کرنے والے ہیں۔یہ اللہ پاک کا خاص کرم ہم پر ہے کہ جب رمضان المبارک میں کوئی بندہ ایک فرض ادا کرتا ہے تو اللہ تبارک تعالٰی اسے ستر فرض کا ثواب عطا کرتے ہیں اور جب نفل ادا کرتا ہے تو اسے ایک فرض کا ثواب دیا جاتا ہے ۔یہ مہینہ صلہ رحمی کا ہے اس مبارک مہنیہ کا پہلا حصہ رحمت ،دوسرا حصہ مقفرت اور تیسرے حصہ میں دوزخیوں کو نار جہنم سے چھٹکارا نصیب ہوتا ہے۔ یہ مہینہ صبر کا ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔روزہ کا مقصد اللہ تعالیٰ کا اپنے مومن بندہ کو بھوک و پیاس میں مبتلا کرنا نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالیٰ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ روزہ کے ذریعہ مومن بندے کتنا قریب آتےہیں ۔

روزہ کے ذریعہ روحانی طاقت عطا ہوتی ہے‘ اور جب روح پاک و صاف ہوتی ہے تو عبادات میں بھی بڑا لطف آتا ہے اور یہی عبادات اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔
ماہ رمضان نیکیوں کو حاصل کرنے کا موسم ہے۔نمازوں کی پابندی کریں‘ نیک اعمال کریں‘ ہر قسم کی برائیوں سے بچیں تو نہ صرف جسمانی صحت بہتر رہتی ہے بلکہ چہرہ بھی نورانی ہوجاتا ہے۔ماہ رمضان میں مومن بندے جب صبر و شکر کے ساتھ کام لیتے ہیں تو وہ اپنی زندگی کے ہر قدم پرثابت قدم رہکر کامیاب و کامران ہوجائینگے۔ ان شاءاللہ

 
ماہ رمضان میں روزہ رہتے ہوئے اپنے رب کا فضل‘ رحمت‘ مغفرت اور دوزخ سے نجات حاصل کرنے کے لئے انتہائی عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ رب العزت سے دعائیں کرنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ بڑا رحم و کرم کرنے والامہربان ہے وہ ہماری دعاوں کو ضرور قبول فرمائے کا ۔ اس بہن کو بھی اپنی دعا میں یاد رکھیے گا ۔

 
آخر میں سب مسلمانوں کے لئے بدستِ دعا ہوں کہ اے اللہ ہمارے لئے رمضان کے ماہ کو بابرکت بنا ہمیں اس چیر کی توفیق عطا فرما ، جو تجھے پسند ہے اور جس سے تو راضی ہے۔پیارے نبی کے نقشِ قدم پر چلا ۔آمین
 
.

6 comments:

عمران اقبال said...

آپ کو بھی رمضان مبارک ہو۔۔۔ اللہ ہمیں ایمان، استقامت اور پابندیِ عبادات سے نوازے۔۔۔ آمین۔۔۔
دعاوں کا درخواستگار۔۔۔

MAniFani said...

اللہ رمضان کے بابرکت مہنے سے بہترین طریقے سے مستفیذ ہونے کی توفیق عطا فرمائے
دعائوں میں یاد رکھئے گا۔

کوثر بیگ said...

آمین !ان شاءاللہ ضرور اقبال بھائی اللہ پاک دعاوں اور عبادات کو قبول بھی فرمائے ۔شکریہ بھائی

کوثر بیگ said...


M anifani

بہت شکریہ بھائی کمنٹ اور دعا کے
لئے اللہ پاک کا خاص کرم ہو ہم سب پر

نورمحمد said...

اللہ سبحانہ و تعالی کے فضل سے ایک اور انمول ماہ " ماہ صیام" ہمیں نصیب ہوا ہے ۔ ۔ ۔ ( وہ بھی بغیر طلب کئے ہوئے ۔ ۔ ۔ کہ سنا ہے ۔ ۔ ۔آپ صل اللہ علیہ و سلم اس ماہ کے قریب آنے پر اس کی دعا کیا کرتے تھے ( ۔

خیر اب جب ہم کو یہ خوش بختی حاصل ہی ہو گئی ہے تو ضرورت ہے کہ اس ماہ کےایک ایک لمحے کا ہم صحیح استعمال کرنے والے بن جائیں ۔ ۔ ۔

اللہ ہم کو اس ماہ میں ذیادہ سے ذیادہ اس کی رضا والے اعمال کرنے کی توفیق نصیب کرے ۔

طالب دعا : نورمحمد

کوثر بیگ said...

جی نور بھائی آپ بجا فرما رہے ہیں اللہ جزائے خیر دے آپ کو۔

اللہ پاک ہم تمام مسلمانوں کی بلا کو دفع فرمائے ہر طرف دنیا میں چین و آرام سے رہ سکے۔بہت شکریہ بھائی کمنٹ کے لئے

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔