Tuesday, September 25, 2012

سب سے مشکل کام

السلام علیکم


آج مطالعہ کے دوران یہ نظم مجھے اچھی لگی تو سوچا کے آپ سب سے بھی شیئر کر لوں شاید آپ کو بھی اچھی لگے سادے سے انداز میں لکھی گئی یہ نظم

سب سے مشکل کام


خوف خود شناسی سے

اپنے آپ کو ہر شخص

اس طرح بچاتا ہے

جس طرح کوئی روگی

اپنے جسم کے ناسور

شرم سے چھپاتا ہے

میرا سب سے مشکل کام

اپنی ذات کی تہہ تک

اک شگاف کرنا ہے

اور جو ملے اس کا

اعتراف کرنا ہے


مصطفٰی شہاب


بہت شکریہ یہاں تشریف لانے کے لئے

6 comments:

علی said...

بات تو اچھی ہے مگر ہے مشکل :)

کوثر بیگ said...

تہہ دل سے شکریہ پسند کرنے کے لئے۔
ہاہاہاہا ،مگر ایک بار محاسبہ کی کوشش تو کریے بھائی شاید اچھا لگنے لگے ۔۔

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

بہت عمدہ بات نہایت سادگی سے کہی گئی ہے۔ اپنا محاسبہ کرنا واقعی مشکل کام ہے۔ آپکی انا یہ کام کرنے ہی نہیں دیتی۔

افتخار اجمل بھوپال said...

دہرانے کا شکریہ ۔ 6 دہائیاں لد گئیں ہیں مجھے یہ کام کرتے مگر کام ہے کہ ختم ہونے کو نہیں آتا ۔ شاید اسی لئے اسے مُشکل کہتے ہیں

کوثر بیگ said...

ڈاکٹر جواد بھائی بہت ممنون ہوں پسند فرمانے کے لئے ۔ میں بھی کلام کی سادگی اور اس مسیج سے متاثر ہوکر شیئر کیا ہے بلاگ پر تشریف لانے کا بے حد شکریہ بھائی اللہ خوش رکھے سدا۔۔

کوثر بیگ said...

اجمل بھائی آپ کے شکریہ کا بے حد شکریہ آپ جب سے میں نے بلاگ شروع کیا ہے آپ برابر میری حوصلہ آفزائی کرتے آئے ہیں جزاک اللہ خیر۔
چھ دہائیاں ،آں ہاں آج تک میں آپ کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے رہی مگر نہیں جناب آپ تو میرے بڑے ۔بھائی ہیں اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے۔

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔